واقعہ کربلا کے بارے میں اب تک بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں اور مسلسل لکھی جاتی رہیں گی لیکن اس کے باوجود نہ کربلا کا حق ادا ہوا ہے اور نہ ہی قیامت تک اس کا حق ادا ہوگا ۔
زیر نظر کتابمحرم الحرام اور نوجوانوں کے سوالات ایک الگ طرح کی کتاب ہے کیونکہ یہ سوال اور جواب کی شکلمیں پیش کی گئی ہے ۔ کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات کے ذہنوں میں کربلا اور عزاداری کے حوالے سے بہت سے سوالات ابھرتےرہتے ہیں ، جن کے صحیح اور یقینی جواب آیتوں اور حدیثوں کی روشنی میں دئیے گئے ہیں اور جس کا ہندی زبان میں ترجمہ کرکے پیش کیا گیا ہےاور اس سے قبل یہ کتاب اردو اور فارسی زبانوں میں بھی شائع ہو چکی ہے ،اس کتاب کے اہم عناوین میں : تاریخ اور سیرت ، امام حسین علیہ السلام کے قیام کا تاریخ وار نقشہ ۔
محرم سے متعلق منتخبسوالات و جوابات ، معاویہکے دور میں قیام نہ کرنا، پہلی وجہ :صلح نامہ کا ہونا، دوسری وجہ :معاویہ کی شخصیت ، تیسری وجہ : معاویہ کی سیاست بازی ، چوتھی وجہ :زمانے کے حالات ، مدینہ میں قیام نہ کرنا ۔
مکہ کی جانب روانگی ، اس طرح کے بہت سےسوالات ہین جن کا تشفی بخش جواب دیا گیا ہے۔
top of page
₹220.00मूल्य
bottom of page