top of page

عصر حاضر میں منظر عام پر آنے والی حدیث کی اہم کتابوں میں سے ایک کتاب علامہ سید مرتضیٰ فیروز آبادی مرحوم کی تالیف کردہ کتاب”فضائل الخمسہ من صحاح الستہ“ہے اس گرانقدر اور نایاب کتاب میں اصحاب کساء، منجملہ پیغمبر اسلامؐ حضرت علی و فاطمہ اور حسنین علیہم السلام کے فضائل و مناقب اہل سنت کے اہم اور معتبر منابع صحاح ستہ اور دیگر کتابوں سے مأخذ و منابع کے ہمراہ بہت ہی منظم طریقے سے پیش کئے گئے ہیں۔

اس پہلی جلد میں پیغمبر گرامی اسلامؐ اور حضرت علی علیہ السلام کے فضائل و مناقب کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، آٹھ سو صفحات پر مشتمل اس کتاب میں تقریباً سات سو عناوین دو فصلوں کے تحت بیان مرقوم ہوئے ہیں کہ جن پر کتاب صحاح ستہ کے حوالے مذکور ہیں کہ جن میں رسول خداؐ کے نسب و خاندان، ولادت مبارکہ، اوصاف مبارکہ، صفات و خصائل اور فضائل و مناقب نیز معجزات و کرامات اور حالات زندگی پر مفصل روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس کے بعد دوسری فصل میں بے شمار عناوین کے تحت امیرالمؤمنین علیہ السلام کے فضائل کی کثرت نیز نور علی کی تخلیق کا حضرت آدمؑ کی خلقت سے پہلے انجام پانا اور حضرت علیؑ کا پیغمبر اکرمؐ کے ساتھ ہونا نیز کعبہ میں پیدائش وغیرہ جیسے فضائل وغیرہ کو تفصیل سے مع حوالہ صحاح ستہ میں بیان کیا گیا ہے۔

فضائل پنجتنؑ در صحاح ستہ (جلد اول)

₹350.00मूल्य
मात्रा
    bottom of page