top of page

ائمہ معصومین علیہم السلام کی سیاسی وسماجی زندگی ہمارے لئے اس وقت بہتر ثابت ہوسکتی ہے جب ہمارے لئے ان کے زمانے کے سیاسی و سماجی اور ثقافتی حالات واضح و معلوم ہوں، انہیں اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مصنف نے ان کے دور کے سیاسی و سماجی حالات کے جائزے کو کہ جن کے مد نظر وہ اپنی پالیسی اور منصوبوں کو تیار کرکے حالات سے مقابلہ کرتے تھے اپنی فارسی زبان کی اس کتاب میں ملحوظ و مطمح نظر قرار دیتے ہوئے امام علی علیہ السلام کی زندگانی کے کچھ گوشوں اور پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے پیغمبر اکرمؐ کی رحلت سے لیکر خلافت کے آغاز تک کےدور کا جائزہ لیا ہے۔

پھر اسی طرح امام حسن علیہ السلام کی دور امامت سے قبل و بعد اور رونما ہونے والی جنگوں اور معاہدۂ صلح کے ساتھ صلح کرنے کی وجوہات کے علاوہ دیگر پہلووں کا تحلیلی جائزہ پیش کیا ہے، اس کے بعد حضرت امام حسین علیہ السلام کی زندگی کے مراحل نیز ان کی امامت سے پہلے کے حالات اور دور امامت میں جو سیاسی و سماجی حالات تھے نیز معاویہ کے زمانے میں انقلاب نہ کرنے کی وجوہات وغیرہ پر روشنی ڈالی ہے، مختصر یہ کہ تمام بارہ اماموں کے حالات زندگی اور ان کے دور امامت سے قبل اور بعد کے حالات کا بڑی باریک بینی سے تحلیلی جائزہ لیا ہے۔ یہ کتاب چونکہ فارسی زبان میں ہے اس لئے فارسی دانوں علیٰ الخصوص علماء اور مبلغین کے لئے بڑی مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

سیمای پیشیوایان درآئینہ تاریخ

₹160.00मूल्य
मात्रा
    bottom of page