کتاب حاضر”سنت الٰہی ایک ناقابل تبدیل نظام“ ایک مؤثر تالیف ہے جس کو مؤلف نے نہایت جانفشانی و عرق ریزی کے بعد آمادہ کیا ہے تاکہ اس مائدہ قرآنی سے اہل قرآن کو بہرہ مند کرسکیں۔
اس کتاب میں مؤلف نے آٹھ ابواب کے تحت ایک سو چالیس عناوین بیان کئے ہیں جن میں سنت الٰہی کی اہمیت و افادیت، خدا کی ناقابل تبدیل اور اٹل سنت، سنن الٰہی کی اہمیت، سنن الٰہی کے کشف کرنے کے سلسلہ میں قرآنی نسخہ، قرآن کریم سنن الٰہی کا پہلا منبع و ذریعہ، علل و معلول کا الٰہی قانون، سماجی تبدیلی کے قرآنی اصول، اندرونی انقلاب سے پہلے بیرونی انقلاب کی بے ثباتی، ذکر الٰہی سے تہی دامن افراد کی دنیا کا تنگ و تاریک ہونا، ایمان اور عمل صالح کے محبوبیت کا سرچشمہ ہونا، محبت کے راز کا اتباع رسول و آل رسول میں پوشیدہ ہونا، عیاش سرمایہ داروں کی کجروی کے قومی ہلاکت کا باعث ہونا، اس طرح کے دیگر سیکڑوں موضوعات و عناوین ہیں جن پر مؤلف نے قلمفرسائی کرتے ہوئے اسلامی نقطۂ نگاہ کو واضح کیا ہے۔
top of page
₹150.00मूल्य
bottom of page