top of page

زیر نظر کتاب رہبر معظم کے ان نظریات کا آئینہ و بیان ہے جو انہوں نے مختلف مواقع پر گذشتہ کئی برسوں کے دوران حضرات ائمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت و سیاسی کارناموں اور زندگی کے مختلف گوشوں کو پندرہ فصلوں کے تحت اجاگر کیا ہے یہ کتاب پہلے تو اردو زبان میں شائع ہوئی، اس کے بعد لوگوں کے بے حد اصرار پر اس کا ہندی میں ترجمہ کرکے شائقین کے لئےشائع کیا گیا۔ ان جملہ فصلوں میں رہبر معظم نے پیغمبر اکرمؐ کی بعثت کے بعد بیداری کے آغاز، اسلامی نظام کی بنیاد کی تشکیل اور اس کی حفاظت، اس کے بعد سلسلۂ امامت اور اس کے مختلف ادوار، حضرت علیؑ کی زندگی کے مختلف ادوار منجملہ خاموشی و دور خلافت وغیرہ پھر جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی و حالات، حضرت امام حسن علیہ السلام کے حالات زندگی اور ان کی پرشکوہ نرمی، حضرت امام حسین علیہ السلام کی زندگی اور انقلاب حسینی کا مقصد اور جناب زینب کبریٰ اور سفیران کربلا کی تحریک، انقلاب کربلا کے بعد سیاسی و سماجی حالات، حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے اہداف و مقاصد، ان کے بیانات اور سیاسی جہاد وغیرہ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام اور فکری تعمیر و تنظیم امور کا دور اور ان کا شام طلب کیا جانا، حکومت بنی امیہ کا آخری دور اور حضرت امام جعفر صادقؑ کے سیاسی حالات و سرگرمیاں، اس کے بعد اس کتاب میں امام ہادی اور امام جواد علیہم السلام کے زمانے کے حالات اور سیاسی نظریات کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے ڈھائی سو سالہ انسان کی تحریک کی غرض و غایت پر بڑی روشن فکرانہ بحث و گفتگو کی گئی ہے جو ہر گز دلچسپی سے خالی نہ ہوگی۔

 

دو سو پچاس سالہ انسان

₹250.00मूल्य
मात्रा
    bottom of page