top of page

ائمہ اطہار علیہم السلام کی سیرت پر مبنی، خوشبوئے حیات نامی کتاب مصنف کی عربی میں تحریر کردہ کتاب ‘‘نفخات من سیرۃ اھلبیت علیہم السلام’’ کا اردو ترجمہ اس زبان کے شائقین کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے تاکہ وہ ائمہ علیہم السلام کی سیرت و زندگانی سے آشنائی حاصل کرنے کے بعد مذہب و مسلک آل محمد علیہم السلام کی اپنے لوگوں کے درمیان اور خاص کر نئی پود کے درمیان رائج اور روشناس کرائیں، اس مفصل کتاب میں چار سو سے زائد عناوین کے تحت امیرالمومنین حضرت علی علیہ اسلام سے لے کر ہمارے آخری رہنما و آقا حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے حالات زندگی اور سیرت مبارکہ پر ہر پہلو سے روشنی ڈالی گئی ہے اور کوشش یہ کی گئی ہے کہ اس سلسلہ میں کسی بھی گوشے کو تشنہ نہ چھوڑا جائے۔

اس کتاب کے آغاز میں مؤلف نے اپنا مقدمہ تحریر کرتے ہوئے انسانی فطرت و سرشت، تخلیق کائنات، انسانی افکار میں پائے جانے والے فرق، قبل اسلام دور جاہلی کے حالات، کعبہ کے تین سو ساٹھ بتوں کی تشکیل کی وجوہات، بتوں کے سرکردہ و سرغنہ ہبل کا معاویہ کے باپ ابوسفیان کا خدا ہونا، پھر انبیاء کو خلق کرنے اور مبعوث کرکے باطل عقائد سے اذہان کو نجات دلانے کے سلسلہ میں غور طلب اور معلوماتی باتیں تحریر کی ہیں۔ یہ کتاب پڑھنے والوں کے لئے نہایت ہی مفید اور معلوماتی واقع ہوسکتی ہے۔

خوشبوئے حیات

₹300.00मूल्य
मात्रा
    bottom of page