زیر نظر کتاب میں مولفموصوف نے بر صغیر کے علماء و افاضل کے نقوش وآثار اور ان کی علمی جانفشانیوں اور عظیم تبلیغی سرگرمیوں کے حالات و واقعات کو قلمبند کیا ہے۔ یہ کتاب اپنی منفرد خصوصیات و امتیازکی بنا پر دیگر کتابوں سے ممتاز نظر آتی ہے ۔ مثلا حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب ، اعزازات و خطابات کا ذکر وغیرہ ۔
۹۶۶ صفحات پر مشتمل اس کتاب میں چودہ سو چار ۱۴۰۴افراد اور شخصیات کے نام اور ان کی کاوشوں اور کوششوں کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو کہ ترتیبی و ترکیبی لحاظ سے الف بائی (حروف تہجی ) کی شکل میں ہیں کہ جنسے مطالعہ کرنے والے کو کسی کا نام ڈھونڈ نے میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔
تذکرہ علماء شیعہ (بر صغیر )
₹500.00मूल्य