جیّد اور ماہر علماء کی علمی کاوشوں کا سلسلہ صدیوں سے ہمارے لئے مشعل راہ ثابت ہوا ہے، اسی سلسلہ کی ایک کاوش ‘‘کتاب منہاج الصالح فی مختصر المصباح’’ ہے جسے اپنے وقت کے مجتہد و مرجع عالیقدر علامہ حلّی نے وزیر محمد بن محمد قواہدی کی درخواست پر تحریر کیا تھا۔
زیر نظر کتاب گیارہ ابواب پر مشتمل ہے، اس کتاب کے دس ابواب دعاو عبادات پر مشتمل ہیں لیکن چونکہ دعا و عبادات کی روح صحیح ایمان و عقیدہ ہے لہٰذا اس میں گیارہواں باب عقائد پر مبنی معارف کی صورت میں اضافہ کیا گیا، یہ کتاب اتنی مقبول ہوئی کہ اس کی بیس سے زیادہ شرحیں لکھی جا چکی ہیں اور ہندوستان جیسے ماحول اور معاشرے میں اس کی اہمیت و افادیت کو دیکھتے ہوئے جناب مولانا کرار حسین اظہر مبارکپوری نے اردو میں ترجمہ کے ساتھ ضروری شرح و توضیح کا اضافہ کرکے بہت بڑی علمی و ثقافتی خدمت انجام دی ہے۔
الجامع فی شرح الباب الحادی عشر اردو ترجمہ
₹250.00मूल्य