زیر نظر کتاب، احکام زندگیرہبر معظم حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ جناب سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کے فتاویٰ پر مشتمل:
کتاب ہے جو دیگر مراجع کرام اور فقہائے عظام کے فتاویٰ سے مطابقت و ہماہنگی رکھتی ہے یا ان کے درمیان فرق کو واضح کرتی ہے اس کتاب کو مؤلف نے اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے بڑے اچھے اسلوب سے پیش کیا ہے اور اس کی افادیت کو دیکھتے ہوئے اسی قدر اہتمام و انصرام کے ساتھ اس کے ترجمہ پر بھی توجہ دیتے ہوئے قارئین کے لئے آسان زبان میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کے کئی ایڈیشن منظر عام پر آتے ہی کمیاب ہوگئے اور اس کتاب کو بعض مدارس میں نصاب میں بھی شامل کرکے پڑھایا جانے لگا ہے، اس کتاب کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس کو بارہ فصلوں میں تقسیم کیا گیا ہے جیسے کہ دینی احکام سے واقفیت، طہارت و پاکیزگی، عبادت و بندگی، پرہیزگاری و پاکبازی، شوہر بیوی کے حقوق، اولاد کی خواہش، بچہ کی دیکھ بھال، سماجی تعلقات، زندگی اور بقائے باہمی کے اصول، سالم معاشرہ، مالی آمدنی اور مالی فرائض وغیرہ ہیں کہ جن کے تحت الگ الگ موضوعات پر جو کہ زندگی کے روز مرہ کے مسائل سے مربوط ہیں، اسلامی احکام پر مبنی فتاویٰ اور احکام بیان کرتے ہوئے انسانی زندگی کے مسائل کو سہل اور آسان بنا کر پیش کیا گیا ہے۔
اس کتاب کا غور اور گہرائی سے مطالعہ کرنے کے بعد ذہن میں موجود اکثر سوالات کے جوابات ضرور حاصل ہوجائیں گے۔
top of page
₹150.00मूल्य
bottom of page